فواد چوہدری

آئندہ الیکشن فیصلہ کن ہو گا،دو نہیں ایک پاکستان چاہتے ہیں،فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہہ دیا آئندہ الیکشن فیصلہ کن ہوگا.

29 اپریل کو لاہور میں جلسہ فیصلہ تاریخی ہو گایہ جلسہ ’’دو نہیں ایک پاکستان‘‘ کے نعرے پر مینار پاکستان کے مقام پر منعقد ہوگا.

عمران خان اس جلسے سے قومی الیکشن مہم کا آغار کریں گے .
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے جہلم کے نواحی علاقے موضع بھٹیہ میں ضلعی عہدیداران کی موجودگی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جولائی 2018 میں عام انتخاب ہونگے.

جبکہ29 اپریل کو شروع ہونے والی انتخابی مہم عمران خان کے وزیراعظم بننے پر ختم ہوگی .
چوہدری فواد نے کہاکہ پانامہ سکینڈل فوج یا جوڈیشری سامنے نہیں لائی بلکہ جرمنی میں افشاں ہوا ہے اگر خزانے کے رکھوالے ہی چور نکلے تو پھر کالج یونیورسٹیاں نہیں بن سکتیں.

وزیراعظم کے بیٹے چھ چھ کروڑ کے گھروں میں رہتے ہیں نواز شریف کی فیملی پر تین سو ارب روپے کی چوری کا الزام ہے.
اسی طرح تین سو ارب کا پروجیکٹ لاہور میں اور کمیشن باہر وصول کی جاتی ہے.
نواز شریف کو نکالنے کے بعد اس کے ساتھیوں کو نکالنے کا وقت آگیا ہے .

فواد چوہدری نے کہا کہ مقامی صنعتوں میں ملازمتوں کا 33 فیصد کوٹہ جہلم کے نوجوانوں کا حق ہے جہلم کے صنعتی یونٹ سالانہ 276 ارب کا ٹیکس دیتے ہیں
جہلم کا سالانہ بجٹ صرف 14 کروڑ روپے ہے اسلام آباد کا بجٹ 40 ارب اور لاہور کا 400 ارب کا بجٹ ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے ٹیکس کا 25 فیصد جہلم کو دیا جائے .

انہوں نے مزید کہا جہلم کے عوام کی محرومیاں دور کرنے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں .
لاہور اسلام آباد ملتان میں اربوں کے میٹرو پروجیکٹ بن رہے ہیں کیا جہلم میں انسان رہتے ہیں،تین ہزار کروڑ روپے کا ایک پروجیکٹ لاہور میں شروع ہے .

جبکہ ضلع جہلم کے لوگ اپنا خون دے کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں،ضلع جہلم کے ہر گاؤں میں شہیدمل سکتے ہیں.
انہوں نے آخر میں کہا کہ عمران خان امیروں اور غریبوں کا علیحدہ پاکستان نہیں ایک پاکستان چاہتے ہیں .

ہم جوتے اتار کر نواز شریف کے پیچھے اور وہ آگے ہے لہذااب گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکہ اور دینے کی ضرورت ہے.
تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،اس دوران حاضرین کی خاصی تعداد موجود تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں