آئندہ الیکشن میں حساب چکا دیں گے،چوہدری نوید اختر

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی):موضع آوانہ کے ساتھ حکمران جماعت نے سوتیلے گاؤں کا رویہ روا رکھا ہے،آٹھ سالوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا،آئندہ الیکشن میں حساب چکا دیں گے،ان خیالات کا اظہار جہلم کے نواحی علاقہ موضع آوانہ کے رہائشی چوہدری نوید اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن گزشتہ آٹھ سالوں سے برسراقتدار ہے،لیکن موضع آوانہ میں کوئی ترقیاتی کام اس عرصہ میں نہیں ہوا،جو بھی فلاح و بہبود کا کام ہوا وہ ق لیگ کے دور حکومت میں ہوا،حالانکہ گزشتہ عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کو اس گاؤں کے رائے دہندگان نے مینڈیٹ دیا،انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض کے بارے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے ایم پی اے بننے کے بعد آج تک اس گاؤں میں قدم نہیں رکھا،انہیں شاید معلوم بھی نہیں ہو گا کہ اس نام کا کوئی موضع ان کے حلقہ انتخاب میں موجود ہے،تاہم اردگرد کے علاقوں میں وہ زور و شور سے ترقیاتی کام کرا رہے ہیں لیکن ہمارے گاؤں آوانہ کو بھول چکے ہیں،جیسے یہ سوتیلا گاؤں ہے،نوید اختر نے کہا کہ ہمارے گاؤں کے قریب سے گزرنے والی سڑک کا کوئی پرسان حال نہیں ،ہر وقت پانی کھڑا رہتا ہے،سڑک کی بری حالت کی وجہ سے مسافروں کو زحمت اٹھانی پڑتی ہے ،اگر یہی حالت رہی تو آئندہ الیکشن میں حکمران جماعت کو ووٹ کے لئے موضع آوانہ آنے کی ضرورت نہیں،ہم حساب چکا دیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں