معروف کمپنی ایپل کے آئی فون اسمارٹ فون کی دنیا میں انتہائی مقبول ہیں.
اور ایک اندازے کے مطابق اس کےکروڑوں ماڈلز ہر سال فروخت کے لئے مارکیٹ میں آتے ہیں۔
تاہم اس امریکی کمپنی کے آئی فون کے مختلف ماڈلز کی مارکیٹ میں دستیابی متاثر ہو سکتی ہے ۔
عدم دستیابی کی وجہ چپس کی قلت بتائی جا رہی ہے جس کےباعث اس کی پروڈکشن میں کمی ہو سکتی ہے۔
دراصل اس بحران کے باعث ایپل کمپنی اپنے مختلف ماڈل کی پروڈکشن روکنا چاہتی ہے۔
Apple is 'forced to halt its 24-hour iPhone production and give employees days off' due to supply chain issues https://t.co/XrumFsSbOR
— Daily Mail Online (@MailOnline) December 8, 2021
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق چین میں توانائی کے بحران کی وجہ سے ایپل آئی فون کی پروڈکشن میں خلل پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے ایپل کمپنی ہالیڈے سیزن کے باوجود آئی فونز کی پروڈکشن میں اضافہ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیے: سام سنگ کا سستا فون مارکیٹ میں آ گیا
چپس کی قلت کی وجہ سے ایپل نے اکتوبر 2021 میں آئی فون 13 کی پروڈکشن میں کٹوتی کی تھی ،جبکہ نومبر 2021 میں اسی فون کی پروڈکشن کے لیے آئی پیڈ تیار نہیں کیے گئے،تاہم ان اقدامات کے باوجود پروڈکشن روکنا پڑی۔
ایپل نے ابتدا ئی طور پر 2021 میں آئی فون 13 سیریز کے ساڑھے 9 کروڑ یونٹس کی فروخت کا ہدف مقرر کیا مگر دسمبر میں اس ہدف کو ساڑھے 8 کروڑ تک محدود کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ستمبر اور اکتوبر میں آئی فون 13 ماڈل کی پروڈکشن اپنےہدف سے 20 فیصد کم رہی ، جبکہ پرانے آئی فونز کی پروڈکشن بھی 25 فیصد کم رہی۔