اخبار فروش یونین

اخبار فروش یونین جہلم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) اخبار فروش یونین جہلم کی تقریب عید ملن پارٹی و اجلاس منعقدہوا، عمران بٹ کی جگہ ظہیر عباس کو نیا انفارمیشن سیکرٹری نامزد .

یونین کی معیادجون سے بڑھا کر دسمبر2017 ء تک کر دی گئی مل جل کر کام کرنے اور اخبار فروش یونین کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑنے کا وعدہ.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں اخبار فروش یونین جہلم نے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں چیرمین ناصر بٹ، صدر اعجاز قریشی، جنرل سیکٹری فرحان قریشی، سرپرست اعلیٰ چوہدری کامران اصغر، فنانس سیکرٹری یعقوب بٹ، نائب صدر یاسر نظامی، جوائنٹ سیکرٹری منصور احمد، ، انفارمیشن سیکرٹری عمران بٹ، بابا گلزار، آفس سیکرٹری ظہیر عباس، تنویر جاوید، چوہدری اکراش، چوہدری مصطفیٰ، نعمان، شیری، علی رضا قریشی و دیگر نے شرکت کی اس موقعہ پر متفقہ رائے سے عمران بٹ کی جگہ ظہیر عباس کو انفارمیشن سیکرٹری کا منصب دیا گیا اور یونین کی معیاد کو 6 ماہ مذید بڑھا کر جون2017 ء سے دسمبر2017ء تک وسیع کی منظوری دی گئی، آخر میں صدر اعجاز قریشی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں