ادارہ ادب افروز جہلم

ادارہ ادب افروز جہلم کے زیراہتمام ماہانہ اجلاس کا انعقاد

ادارہ ادب افروز جہلم کے زیراہتمام ماہانہ اجلاس کا انعقاد.
اجلاس جنوری 2024ء گزشتہ روز سہ پہرایک بجے رفاء انٹر نیشنل کالج جی روڈ جہلم میں منقعد ہوا .
اس کی صدارت معروف شاعر جناب گل بخشالوی نے کی مہمان خصوصی اقبال قمر اور مہمان اعزاز سعید میر تھے .
اجلاس کے پہلے دور میں اقبال کوثر اور انیس لکھنوی ( مر حومین) کے فن اور شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اقبال کوثر کے فنی اور شخصی اوصاف پر اقبال ناظر اور اقبال قمر نے گفتگو کی جب کہ انیس لکھنوی پر ساجد علی ساجد اور گل بخشالوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا .
دوسرے دور میں سندس علی نے اپنا افسانچہ آگہی پیش کیا .
تیسرے دور میں مشاعرہ ہوا ،جس میں اقبال ناظر ،گل بخشالوی، اقبال قمر ، سعید میر، رفعت یاسمین ،رحمت اللہ جاوید انجم جہلمی، زوبیہ بٹ سندس علی، ساجد علی ساجد ،شکیل کاسبی اور دیگر شعراء نے اپنا کلام سنایا اس تقریب کی نظامت کے فرائض ساجد علی ساجد اور سندس علی نے ادا کیے.
……..

اپنا تبصرہ بھیجیں