جہلم لائیو(احسن وحید ) اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی جانب سے تین سو گھرانوں میں راشن کی تقسیم تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز نے گزشتہ روز تحصیل آفس سوہاوہ میں ایک تقریب منعقد کی جس میں غریب ، بیوہ اور مستحق افراد میں آٹا ، گھی ، آلو اور دیگراشیائے خوردو نوش کے تین سے پیکٹ تقسیم کیے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمد اعجاز ، چیئر مین میونسپل کمیٹی راجہ شارق رزاق ، صدر انجمن تاجراں شیخ مختار احمد سمیت سوہاوہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اور خوش قسمت ترین ہیں وہ انسان جو اس ماہ مبارک میں غریب اور دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہر سال عوام کو ریلیف دینے کے لئے سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کر رہی ہے جس سے عام انسان کو اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے اور اس ماہ مقدس میں غریب سے غریب انسان بھی اپنے بچوں کے لئے رمضان بازار سے سستے داموں فرو ٹ اور سبزیوں کی خرید کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں دکھی انسانیت کی خدمت کا اجر بھی رب کے حضور کئی گنا ہے انہوں نے تین سے مستحق گھرانوں میں آٹے ، گھی، چاول ، دالیں اور آلو پیاز کے پیکٹ تقسیم کیے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]