جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) اسلامیہ سکول روڈ پر نالوں کی صفائی کا کام ادھورا رہ گیا، من پسند افراد کے پلازوں کے زیر قبضہ نالوں کو چھوڑ دیا گیا ، مقامی میرج ہال اور مارکیٹ کے باہر بھی صفائی نہ ہونے سے لاکھوں سے کی گئی صفائی بے کار،پانی کی نکاسی ممکن نہیں ، شہریوں کا چیئرمین بلدیہ سے نوٹس کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ جہلم کی جانب سے شہر بھر کے نالوں کی صفائی کا کام بھی تعلقات اور بااثر افراد کی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے اور اسلامیہ سکول روڈ پر مرکزی نالے کی صفائی کے دوران مقامی کونسلرز کے تعلق یافتہ افراد کے پلازوں کے باہر نالوں پر تجاوزات کو ہٹا کر صفائی کرنے کی بجائے جوں کا توں چھوڑ دیا گیا ہے ۔ اسلامیہ سکول روڈ پر واقع میرج ہال کے زیر قبضہ نالہ کو بھی اسی سلسلہ میں خصوصی رعایت دے کر اس جگہ سے صفائی سے نہیں کی گئی جبکہ بقایا جگہوں سے کھدائی کرکے صفائی کر دی گئی ہے نالہ کے اگلے حصہ میں صفائی نہ ہونے سے پیچھے سے جانے والے پانی کی روانی ممکن ہی نہیں، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ نالے کی مکمل صفائی کی بجائے من پسند جگہوں کو چھوڑ دیا گیا ہے اس طرح پانی کی نکاسی کیسے ہو گی ۔ چیئرمین بلدیہ جہلم مرزا راشد ندیم جرال اس صورتحال کا نوٹس لے کر نالوں کی بلا امتیاز صفائی کا حکم دیں اور لاکھوں کے منصوبوں کو پسند ناپسند کی بھینٹ چڑھنے سے بچائیں ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]