جہلم لائیو(پریس ریلیز):جس کے دل میں دین کی طلب ہو تی ہے اس کے لیے دین آسان ہو جاتا ہے مگرنفسانی خواہشات کی وجہ سے انسان دین سے دور ہوتا جا رہا ہے،آج دنیا میں ہر شخص اطمینان اور سکون کی تلاش میں نظر آتا ہے جو صرف نبی کریم ﷺ کے اتباع کی صورت میں ممکن ہے ۔ان خیا لات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار اللہ کی امانت ہے اس لئے حکمرانوں کو چاہئے کہ اللہ کا قانون ریاست میں نافذ کریں اور غریبوں اور مساکین تک تمام وسائل پہنچائیں،خدمت خلق سے انسان کی جہاںآخرت سنورتی ہے وہیں اس کی زندگی بھی خوبصورت ہو جاتی ہے ۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی ہدایت کے لئے انبیاء مبعوث کئے،لہذاانبیاء کی نافرمانی معمولی جرم نہیں بلکہ بہت بڑا جرم ہے جو قومیں تباہ ہوئیں ان کا یہی جرم تھا کہ انہوں نے اللہ کے انبیاء کی نا فرمانی کی ،انہوں نے مزید کہا کہ کردار وہ تسبیح ہے جس سے اللہ کی عظمت کا احساس ہوتاہے اگراپنی سوچ ،قول اور فعل میں دین کو بسا لیا جائے تو یہ حقیقی تسبیح یہ ہے ۔اللہ کریم ہر انسان کو صحیح شعور عطا فرمائیں،
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]