الحقیق لائنز کلب جہلم کی جانب سے عشائیہ

جہلم لائیو ( عبدالغفور بٹ)الحقیق لائنز کلب جہلم نے ڈسٹرکٹ گورنر لیڈر آف دی ائیر ایم جے ایف لائن میجر(ر) محمد انور مرزا 305N2 کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا جس میں جہلم بھر ، گجرات، سیالکوٹِ راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے لائنز ممبرز اور پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنرز نے شرکت کی ڈاکٹر اسد مرزا کو 35 سالہ لائن خدمات کے اعتراف پر لائنز کلب انٹرنیشنل(امریکہ) نے خصوصی پن جبکہ لائن چوہدری محمد افضل ،لائن شیخ سعید زمان ساہنی،لائن شیخ زید بشیر کو 20سالہ پن،لائن نوید انجم اور لائن قدیر عزیز کو 15سالہ پن اور 10 سالہ خدمات پر لائن جاوید اسلام قریشی، لائن محمد اسحاق ڈار، لائن اسامہ شمشاد ڈار،فیصل کیانی،لائن حسن عباس علوی،لائن ڈاکٹر میجر نوشیروان،لائن حافظ غلام مصطفی،لائن محمد عمر کو ڈسٹرکٹ گورنر لیڈر آف دی ائیر لائن میجر محمد انور مرزا نے پنیں ڈیکور کیں تلاوت کلام پاک کی سعادت لائن ملک مقصود نعت حافظ غلام مصطفیٰ ریجن چیرپرسن جہلم ترانہ لائن شکیل احمد سیٹی اور قومی جھنڈے سے عہد لائن عبدالغفور بٹ نے لیا۔ ،اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ گورنر میجر(ر) محمد انور مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں بھی پہلاالحقیق لائنز کلب کا ممبر تھا اس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جہلم کا سب سے پہلا کلب اور دسٹرکٹ305N2 کا تیسرا کلب کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انٹر نیشنل صدر کی پاکستان آمد پر انہوں نے 305N2 کی ممبر شپ کی کارکردگی اور دیگر پروگرامز کی کاشوں کو سراہا کیونکہ ضلع جہلم کی با شعور عوام نے خدمت خلق کا عملی مظاہرہ کرکے لائن ازم کو یقویت بخشی ہے۔ اس خدمت خلق کے جذبے نے جہلم کو ایک نمایاں مقام عطا کیا ہے اس موقعہ پر سیکنڈ وائس ڈسٹرکٹ گورنر305N2 لائن عارف خاور بٹ نے کہا گذشتہ دنوں ملٹی پل کونسل چیئرپرسن جناب لائن اظہر چوہدری نے شیخوپورہ میں لائن سے خطاب کرتے ہوئے جہلم کے لائنز کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان بھر سے بہتر ممبر شب کارکردگی نے جہلم کو ایک مقام دیا ہے، جس طرح لاہور میں 13 ویں RLLI منعقد ہو رہی ہے اسی طرح جہلم لائنز کلب کی ذمہ داری ہے کہ دوسرے بڑے شہروں کی طرح جہلم میں بھی تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کریں۔ الحقیق لائنز کلب کے اس پروگرام کو تمام لائنز نے سراہا اس موقعہ پر پاسٹ دسٹرکٹ گورنر چوہدری اقبال ماجد، پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر میجر(ر) محمداکرم، پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنرلائن سہیل سیٹھی،پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر راجہ واجد محمود اصغر اور، صدر الحقیق لائنز کلب قدیر عزیز(خان ہسپتال والے) لائن ارشد محمود صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزنے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں