القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے سپیشل چلڈرن جہلم کے بچوں کا ایک اور اعزا

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے سپیشل چلڈرن جہلم کے بچوں کا ایک اور اعزاز ، ریجنل اتھلیٹکس مقابلوں میں نمایاں کامیابی کے بعد قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے تربیتی کیمپ کیلئے منتخب ، اسلا م آباد میں ہونے والے ریجنل اتھلیکٹکس مقابلوں القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم کے سپیشل بچوں زین نے 100میٹر کی دوڑ میں پہلی ،ابتسام نے دوسری اور عثمان نے 3000میٹر دوڑ اور لانگ جمپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جسکی بنا پر انہیں قومی اوربین الاقوامی کھیلوں کی تیاری کیلئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپوں کیلئے منتخب کرلیا گیا ، اس سے قبل بھی القاسم انسٹی جہلم کے سپیشل بچے پاکستانی ٹیم میں شامل ہوکر قومی اور بین الاقومی مقابلوں میں حصہ لے کر سونے اور چاندی کے اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والے ان ریجنل مقابلوں میں جہلم ،میر پورگوجر خان ، اسلا م آباد،راولپنڈی اور واہ کینٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔ القاسم انسٹی ٹیوٹ جہلم کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد رشید ، صدر اصغر ملک ، سینئر نائب صدر طارق محمود بٹ ، نائب صدر صوبیدار ریاض ،جنرل سیکرٹری عمر بٹ، سیکرٹری مالیات ملک عرفان نے بچوں کی اس نمایاں کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور لگن کی مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا سپیشل بچوں کی بہترین ذہنی اور جسمانی تربیت کی بدولت ہی القاسم انسٹیٹیوٹ کے بچے ملک اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان اور جہلم کے افتخار کا باعث بنتے ہیں ۔شہر کی متعدد سماجی تنظیموں نے بھی اس کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز ضلع بھر میں صرف القاسم انسٹی ٹیوٹ کو ہی ہمیشہ حاصل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں