مسیحی اتحاد

الیاس صادق وٹو متفقہ طور پر مسیحی اتحاد کے سربراہ مقرر

جہلم لائیو ( نمائندہ خصوصی ) ضلعی مسیحی اتحاد کے متفقہ سر براہ الیاس صادق وٹو مقرر جہلم کے ضلعی و تحصیل کونسلرز سمیت کرسچن برادری کے مذہبی و سماجی قائدین کا بھر پور اعتماد ،

تفصیلات کے مطابق جہلم نیو کرسچن کالونی گل ہاؤس میں ممبر ضلع کونسل ظفر گل کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل سوہاوہ سے کونسلر حبیب مسیح تحصیل دینہ سے سابق ممبرضلع کونسل خان مسیح ، خادم مسیح ،کونسلر گلزار مسیح ، حنیف مسیح جہلم سے ممبر ضلع کونسل شہزاد عارف ، پرویز ناز ، شیزاز عارف( کاکا) ،ایرک وکٹر،سابق کونسلر عاشق مسیح، چوہدری دلدار، طارق گلزار، شکیل گلزار، یوسف پہلوان( یوسی)، مشتاق نادر، پیر ارشد، جارج کریم، کونسلر منور مسیح، کونسلر آسٹن مسیح، کونسلر بشارت بھٹی اور کونسلر سلیم بھٹی، پنڈ دادنخان سے تحصیل کونسلر یوسف ناز ، معروف صحافی یونس شہباز ، ایڈوکیٹ شکیل شیراز اور گرد و نواح سے کرسچن برادری کی مذہبی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،

اجلا س کا مقصد ضلع بھر کی مسیح قوم کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے متعدد ہو نا تھا۔ یہ اتحاد غیر سیاسی اور بلا تفریق تمام مسیح برادری کیلئے خدمات سرانجام دے گا۔ سر براہ مسیح اتحادالیاس صادق وٹونے تحصیل سوہاوہ ، دینہ ، جہلم ، پنڈدادنخان سمیت کالا گجراں ، مشین محلہ ، ڈھوک جمعہ ، ریلوے اسٹیشن کالونی ، نیو کرسچن کالونی، ویسٹ کالونی ، ارسل ٹاؤن، بلال ٹاؤن، پنڈوڑی ، منگلا سے آئے مسیح قائدین اور عوام کا شکریہ ادا کر تے ہوئے وفاداری احترام اور خدمت و فلاح کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں