دفعہ144نافذ

امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ144نافذ

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنرجہلم اقبال حسین خان نے پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے زیر اہتمام پانچویں اور 8جماعت کے سالانہ امتحانات کے لئے قائم کردہ سنٹر ز جہلم کی حدود میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے ۔اس نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ فرد کوامتحانی مرکز کے 2سو گز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی نیز امتحانی سنٹر کی حدود میں ایسا مواد جس سے امتحان میں شریک امیداواروں کو نقل میں مدد مل سکے لیجانے کی بھی ممانعت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ ڈی سی آفس سے جاری ہونیوالے حکمنامہ کے مطابق ، امتحانی مراکز کی2 سوگز کی حدود میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی تاکہ امتحانات پر سکون ماحول میں منعقدہوں سکیں اورکوئی ناخوش گوار واقعہ نہ پیش آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں