جہلم لائیو( عمیر احمد راجہ) جہلم کے معروف کلاتھ ہاؤس انارکلی فیبرکس پر چھاپہ.
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تفتیشی ٹیم کا انارکلی فیبرکس پر چھاپہ ، دکان میں موجود کمپیوٹر سمیت تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا.
کروڑوں روپے کی پراپرٹی و دیگر اثاثے ظاہر نہ کرنے کا انکشاف .
دکان مالک نے کارروائی سے بچنے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئیے .
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے محمد وسیم ڈپٹی ڈائریکٹر ان لینڈ ریونیو کامران فیروز سینئر آڈیٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو علی سعید کے ہمراہ انارکلی فیبرکس پر اچانک چھاپہ مارکر دکان پر موجود تمام ریکارڈ اور کمپوٹراپنے قبضے میں لے لئے .
تفتیشی ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ چھاپہ شکایات پرمکمل مانیٹرنگ کر کے مارا گیاہے ، بہت جلد تمام حقائق سامنے لائے جائینگے .
جبکہ زرائع نے بتایا ہےکہ انارکلی فیبرکس کے مالک نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی پراپرٹی سول لائن ،ریلوے روڈ اور چوک اہلحدیث میں خریدی ہوئیں ہیں جسکے ذرائع انہوں نے ظاہر نہیں کئے جس بنا پر چھاپہ مارا گیا.
اسکے علاوہ سالانہ گوشواروں میں بھی مبینہ طور پرغلط بیانی سے کام لیا گیا ہے .
اس کے علاوہ دوسرے شہروں کے تاجروں کو بنک ٹرانزکشن اپنے ملازموں کے زریعے کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے.
انارکلی فیبرکس کے مالک سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری تمام پراپرٹی و دیگر اثاثے ظاہر ہیں اور باقاعدہ ہر سال ٹیکس جمع کرواتے ہیں ،متعلقہ ادارے کی ٹیم کی کارروائی سمجھ سے بالاتر ہے .