جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) انجمن تاجران میں چوہدری عارف کا گروپ ڈمی گروپ ہے ق لیگی گروپ کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں ،
ہمارا گروپ باقاعدہ رجسٹرڈ اور متحد ہے یہ بات انجمن تاجران رجسٹرڈ کے رہنما شیخ محمد جاوید نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاست کرنے والے چوہدری عارف کا گروپ صرف ایک ڈمی گروپ ہے جو مخالفت برائے مخالفت کا پیرو کار ہے شہرکی تمام اہم تاجر تنظیموں کا ہمارے ساتھ الحاق ہے اور ہم ن لیگ کے حمایتی ہیں اور ن لیگ کے ہی پلیٹ فارم پر متحد اور متفق ہیں ہم گروپ ہی رجسٹر ڈ گروپ ہے اس کے علاوہ جو بھی گروپ ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں نہ ہی وہ شہر کے دوکانداروں اور کاروباری افراد کے نمائندہ ہیں