تھانہ منگلا کینٹ کی حدود میں چند روز قبل انگلینڈ پلٹ فیملی کے ساتھ ہونے والی واردات کا ڈراپ سین۔
سگے بھائی نے ڈکیتی کرکے اپنی بہن کو لوٹ لیا،ساتھی ملزمان گرفتار ،مال مسروقہ برآمد۔پولیس ترجمان کا بیان
بھائی کو پولیس تشدد کے ذریعے واردات میں ملوث کر رہی ہے،متاثرہ خاتون کا موقف۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل میرپور آزاد کشمیر کے رہائشی شباب احمد ولد شاہ محمود نے تھانہ منگلا کینٹ کو درخواست دی کہ وہ برطانیہ آنے والی اپنی بہن کو ائیرپورٹ سے گھر لےجا رہا تھا کہ تھانہ منگلا کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد نے ڈکیتی کرتے ہوئے ہمیں لوٹ لیا ،اور موقع سے فرار ہو گئے، جس پر تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 136/22 بجرم 392 ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی ڈی پی اوجہلم نے خالد محمود ملک ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ منگلا ، انچارج سی آئی اے سٹاف اور ان کی دیگر ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس پر پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید سائنٹیفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے 3 واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم اور طلائی زیوارات سمیت تمام مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں کیس کا مدعی شہاب احمد ،محمد نعیم اور مہتاب شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اس موقع پر انچارج سی آئی اے سٹاف اور ان کی ٹیم کو بھرپور شاباش دی۔
دوسری جانب متاثرہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون اور انکی فیملی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے بھائی اور دو دوستوں کو سی آئی اے سٹاف بٹھا یا ہوا ہے ،اورساڑھے نو لاکھ پاکستانی روپے اور دو طلائی چوڑیاں منگوا کر متاثرہ خاتون کے بھائی پر ڈکیتی ڈال دی ہے۔اس لئے ہم سراپا احتجاج ہیں۔