عروج آفتاب

میری نامزدگی ”گریمی” کی تاریخ کا اہم واقعہ ہے، عروج آفتاب

موسیقی کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ’گریمی ایوارڈز‘ ہے.
اس کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ 36 سالہ عروج آفتاب کا کہنا ہے کہ ان کی نامزدگی سے ’گریمی‘ کی تاریخ کا اہم واقعہ ہے۔
امریکی اخبار کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں عروج آفتاب نے اپنی نامزدگی پر کسی قدرتعجب کا اظہار بھی کیا، کیوں کہ ان کا زیادہ تر میوزک اردو شاعری پر مشتمل ہیں۔

میڈیاسے بات کرتے ہوئے عروج آفتاب نے کہا کہ وہ موسیقی کے علاوہ کسی دوسری جانب نہیں جا سکتیں ۔
گلوکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ بہت ممکن ہے کہ ایوارڈ انتظامیہ نے انہیں انجانے میں شایدیہ سمجھ کر نامزد کیا ہو کہ ان کی موسیقی دوسروں کی طرح مغربی سٹاءل کی ہے ۔

عروج آفتاب نے اپنے فن کے بارے میں بتایا کہ ان کی موسیقی میں ذاتی درد اور مسائل کی جھلکیاں پائی جاتی ہیں۔
ان کے پہلے البم ’ولچر پرنسز‘ میں ان کی دوست اور نوجوان بھائی کی اچانک موت کا درد بھی شامل ہے۔

عروج آفتاب نے مرزا غالب، رومی اور حفیظ ہوشیارپوری کی شاعری کو ناقابل یقین حد تک کلاسک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کلاسک شاعری کو جدید انداز میں شائقین کے لئے پیش کرنا چاہتی ہیں۔

عروج آفتاب پاکستانی شہرلاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ،وہ سعودی عرب میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ابتدائی زندگی سعودی عرب اور پاکستان میں گزاری۔

بعد ازاں وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا چلی گئیں، جہاں انہوں نے فیلوشپ پر موسیقی کی خصوصی تعلیم حاصل کی اور گزشتہ 15 سال سے وہ نیویارک میں ہی مقیم ہیں۔

انہوں نے اپنا پہلا البم ’ولچر پرنسز‘ بھی امریکی موسیقاروں کے تعاون سےرواں برس ہی ریلیز کیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CW8QU5UroeY/?utm_source=ig_embed&ig_rid=bc94f367-b208-49eb-8ced-c8f14e7f382a

ان کے معروف گانے ’محبت‘ کو گریمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا، انہیں 64 ویں سالانہ ایوارڈز کے لیے دو نامزدگیوںٍ بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اوربیسٹ نیو آرٹسٹ کیٹیگریز کے لیے شامل کیا گیا ۔
https://www.instagram.com/p/CXCryxKrYWa/?utm_source=ig_embed&ig_rid=c0fd17a6-221d-4542-9e6c-231ecc284e74

’گریمی‘ کی 64 ویں سالانہ تقریب 2022ء میں ہوگی، جس کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 23 نومبر کو ہو سکتا ہے، ایوارڈز کی تقریب امریکہ میں جنوری 2022 کے اختتام پر ہوگی۔

اس ایوارڈ میں پہلی بار کسی پاکستانی گلوکارہ کو نامزد کیا گیا اور ان کا مقابلہ عالمی سطح کے گلوکاروں سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں