اٹلی میں پاکستانی طالب علم کا اعزاز،
بیڈمنٹن کے بین الصوبائی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت کر صوبائی چیمپیئن بننے کا اعزا ز حاصل کر لیا،
تفصیلات کے مطابق بیورو چیف خبریں چینل 5محمد امجد بٹ کے صاحبزادے ارباز اشرف بٹ جو ان دنوں اٹلی میں زیر تعلیم ہیں نے اٹلی کے شہر مچراتا میں ہونے والی بین الصوبائی مقابلوں میں بیڈمنٹن کے ایونٹ میں بیس سے زائد کھلاڑیوں کو شکست دے کر سونے کا میڈل حاصل کرکے صوبائی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کر لیا،
یاد رہے کہ ارباز اشرف بٹ ان مقابلوں میں سونے کا میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں ۔
اس سے قبل محمد امجد بٹ کے بڑے صاحبزادے سرفراز امجد بٹ نے یورپی یونین کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلوں میں 38ممالک کے طلبا کو مضمون نویسی اور خاکہ سازی کے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرکے میڈل حاصل کی تھی ۔ارباز اشرف بٹ کی کامیابی پر ان کے آبائی گاوں گڑھا احمد میں جشن کا سماں ہے اور ہزاروں لوگ بیورو چیف امجد بٹ کو مبارکباد دینے پہنچ گئے ۔