فواد چوہدری

اپنی انتخابی مہم کا آغاز برطانیہ سے کیا ہے،فواد چوہدری

انتخابی مہم کا آغاز برطانیہ سے کیا ہے،تارکین وطن کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا،پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان چوہدری فواد حسین کا لندن میں جلسے سے خطاب،

لارڈنذیر احمد سمیت تارکین وطن کی کثیر تعداد میں شرکت،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان چوہدری فواد حسین کے دورہ برطانیہ کے دوران آخری جلسہ ایسٹ لندن میں منعقد کیا گیا،جس میں لارڈ نذیر احمد اور فواد چوہدری مہمانان خصوصی تھے،

ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،

مزید پڑھیے: تارکین وطن کی انتخابی سیاست میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں،فواد چوہدری

لارڈ نذیر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں ایسٹ لندن میں یہ سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہے جس کا کریڈٹ چوہدری افضال،چوہدری دلپذیر اور عادل اقبال ملک ایڈوکیٹ کو جاتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو فواد کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ضرور جہلم آؤں گا،

چوہدری فواد حسین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،ان کے لئے پاکستان میں ووٹ اور الیکشن لڑنے کی اجازت کے لئے جدوجہد کروں گا،انہوں نے مزید کہا کہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز میں نے برطانیہ سے کیا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستانی سیاست میں اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے،

انہوں نے آخر میں اس جلسے کے منتظمین سمیت شیفیلڈ،ویک فیلڈ،مانچسٹر ،برمنگھم اور بریڈ فورڈ کے پروگرام آرگنائزر کا بھی شکریہ ادا کیا،جلسے کے اختتام پر فواد چوہدری لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل دریافت کیے،پی ٹی آئی جہلم کے رہنما چوہدری رضا اشرف کیپری بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے فواد چوہدری کی انتخابی مہم میں بھرپور تعاون کا وعدہ کیا،آخر میں مہمانان کوپرتکلف ضیافت دی گئی،

اپنا تبصرہ بھیجیں