ایجنٹ

ایجنٹ کی گفتگو

تشریف لائیں،بیٹھیں،چائے پئیں،بے فکر ہو جائیں کام ہوجائیگا،پس پردہ ہمارے مضبوط رابطے ہیں،

افسران بالا ہماری جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی ہیں،
کسی سے بھی پوچھ لیں میری فیس سب سے کم ہے،
آپ بھائی ہوآپ سے لین دین نہیں کر رہا،قسم اٹھا سکتا ہوں آپ کے کام میں پیسے نہیں کما رہا،
ایک دفعہ خدمت کا موقع دیں مایوس نہیں کروں گا،

میرے نام اور کام سے دنیا واقف ہے،
ان دنوں ذرا سختی ہے ورنہ کام تو منٹوں میں کر لیتا ہوں،
سودا نہیں کرتا بلکہ زبان کرتا ہوں،
اپنی محنت کی کمائی کھاتا ہوں،
جتنا گڑ ڈالیں گے اتنا میٹھا ہو گا،
میرا استاد کہا کرتا تھا دنیا کا کوئی کام نا ممکن نہیں ہے،
خدا جھوٹ نہ بلوائے جہاں یار لوگ پھنس جاتے ہیں وہاں میں آسانی سے نکل جاتا ہوں،
میرا وزیٹنگ کارڈ اپنے پاس رکھیں،آئندہ آنے سے پہلے بس فون کر لینا،

اپنا تبصرہ بھیجیں