جہلم(بیورورپورٹ)طلباء کیلئے 50فیصد ڈسکاؤنٹ پر تعلیم دینے والا جہلم کا واحد ادارہ ایس ایل ایس نے جہلم رائل لائنز کلب کے زیر اہتمام طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے، مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لائن میجر(ر)محمدانور مرزا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کیبنٹ سیکرٹری لائن محمد اسحاق ڈار اور ڈسٹرکٹ کیبنٹ ٹریر لائن وقارحسین بھی موجود تھے ،خصوصی آمد صدر پیرس ادبی فورم فرانس سمن شاہ کی تھی،تقریب کے شرکاء کو بتایا گیا کہ سپوکن انگلش اورکمپیوٹر ٹریننگ کورسزایس ایل ایس کے زیر اہتمام کرائے جاتے ہیں اور ہر سٹوڈنٹ کیلئے فیس میں 50فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لائن میجر(ر)محمدانور مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں واحد ادارہ ایس ایل ایس ہے جو غریب ،مستحق بچیوں کیلئے 50فیصد رعایت اور جو بالکل نہیں فیس دے سکتے ان کیلئے فی سبیل اللہ تعلیم پر کام کررہا ہے اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے کہ نیکی کے کام میں ایس ایل ایس سب سے زیادہ غریب مستحق طلباء کا خیال رکھتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لائن سرفراز ملک کو صحت و تندرستی دے اور اسی طرح وہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اس موقع پر جہلم رائل لائنز کلب کے صدر لائن فرحان ڈار کے علاوہ ٹیچر،سٹوڈنٹ کی کثیر تعداد موجود تھی،آخر میں ایم ڈی ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک نے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر لائن میجر(ر)محمدانور مرزا کو یادگار شیلڈ اور سمن شاہ کو بھی شیلڈ پیش کی گئی،
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]