ایک سیاسی بیانیہ جس پرعمل کرنے کی ضرورت نہیں.
یہ ایک معروف شہر میں کسی عام سیاسی جماعت کی گڈ گورننس کی داستان ہے،انہوں نے اپنے ملک کے دارالحکومت کی شہری حکومت دوبارہ سنبھالنے کے بعد عوام کی سہولت کے لئے ڈورسٹیپ ڈلیوری(DSD)سکیم متعارف کرائی،جس میں ابتدائی طور پر 40بنیادی سہولتیں شہریوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر مہیا کی گئیں.
ان سہولیات میں ڈومیسائل،انکم سر ٹیفکیٹ،کاسٹ سرٹیفکیٹ،بجلی اور پانی کے کنکشن،ڈرائیونگ لائسنس،ڈرگ لائسنس اور بس پاس وغیرہ شامل ہیں،اب اس سکیم کو بڑھاتے ہوئے 100سہولیات اس سکیم میں شامل کر دی گئی ہیں،تاہم یہ کہانی بھارت کے دارالحکوت دہلی کی ہے،جہاں عام آدمی پارٹی نے دوسری دفعہ شہری حکومت سنبھالنے کے بعد یہ سکیم متعارف کرائی،چنانچہ دہلی کے شہری مختلف سرکاری دفاتر میں دھکے کھانے کی بجائے اپنے گھر کی دہلیز پر ان سہولیات سے مستفیذ ہو رہے ہیں،مگر اس سیاسی،عوامی اور سماجی بیانیے پر ہمیں عمل کر نے کی ضرورت نہیں،کیونکہ یہ ایک مخالف ملک کے فاسق فاجر لوگوں کی سکیم ہے۔