جہلم کی سیاست میں ایک سیاسی گروہ ہے جو الیکشن میں حصہ نہیں لیتا لیکن اقتدار کے مزے اڑانے میں ہمیشہ حصہ لیتا ہے،ایک سیاسی گروہ ہے جو وقت بدلنے سے پہلے بدل جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،ایک سیاسی گروہ ہے جو پہلی دستیاب سیاسی فلائیٹ میں سفر کرنے کا عادی ہے،ایک سیاسی گروہ ہے جس کے مفادات پر کبھی زد نہیں پڑتی،ایک سیاسی گروہ ہے جو ہمیشہ پہلی لائن میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتا ہے،
ایک سیاسی گروہ ہے جو بارگیننگ (Bargaining) کا ماہر تصور کیا جاتا ہے،ایک سیاسی گروہ ہے جو اپنی سابقہ جماعت کو کرپٹ سمجھتا ہے،ایک سیاسی گروہ ہے جس کی جملہ خصوصیات میں بدعنوانی،بے وفائی اور وعدہ خلافی جیسی ’’خوبیاں‘‘ شامل ہیں،بہرحال ایک سیاسی گروہ ہے جو حکومتی پارٹی سے وابستہ و پیوستہ رہتا ہے اور دوسروں کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا،