ایک مخصوص ٹولہ پی ٹی آئی جہلم میں انتشار پھیلا رہا ہے ،فراز چوہدری

جہلم لائیو(سٹاف رپورٹر):پی ٹی آئی کے ترجمان چوہدری فواد حسین کے چھوٹے بھائی فراز چوہدری نے جہلم لائیو سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ جودراصل ن لیگ کے مفادات کا محافظ ہے،این اے63کے ضمنی الیکشن سے لے کر اب تک مسلسل پی ٹی آئی جہلم میں انتشار اور نااتفاقی پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے،جبکہ لدھڑ خاندان اور ہمارے تمام گروپ کا واحد مقصد عمران خان کو جہلم سے 6 سیٹیں جتوانا اور پی ٹی آئی جہلم کو متحد کرنا ہے۔ ہم اپنی تمام توانائیاں عمران خان کو ملک کا اگلا وزیراعظم منتخب کروانے میں صرف کر رہے ہیں، کیونکہ ان کا وزیراعظم منتخب ہونا ملک کے لیے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا لدھڑ خاندان ایک سیاسی خاندان ہے اور ہم نے اپنے تمام سپورٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کو پی ٹی آئی کے کسی بھی مقامی رہنماکے خلاف بات کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔ سیاست عملی کام ہے اور اس کا فیصلہ فیس بک کی بجائے سیاسی میدان میں ہی ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں