اے ڈی سی جی احمر نائیک کی الوداعی اور اے سی دینہ نیلم خٹک کی ویلکم پارٹی

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ہیلتھ کونسل جہلم کی جانب سے اے ڈی سی جی احمر نائیک کی الوداعی اور اے سی دینہ نیلم خٹک کی ویلکم پارٹی، سیاسی و سماجی شخصیات کا اے ڈی سی جی کی خدمات کو خراج تحسین، اے ڈی سی جی اب ڈپٹی سیکرٹری ٹو چیف منسٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، اے ڈی سی جی جہلم احمر نائیک کی بطور ڈپٹی سیکرٹری ٹو چیف منسٹر ٹرانسفر اور دینہ میں نئے تعینات ہونے والی اے سی نیلم خٹک کے اعزاز میں ہیلتھ کونسل جہلم کی جانب سے ایک خصوصی پارٹی مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں سپرٹینڈنٹ جیل مظہر ایوب ، صدر ہیلتھ کونسل جہلم ڈاکٹر فیصل ، سیکرٹری ہیلتھ کونسل چوہدری فرحت کمال ضیا ء ایڈوکیٹ ، سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ہیلتھ کونسل جہلم فرحت کمال ضیا ء نے کہا کہ احمر نائیک نے جہلم میں اپنی تعیناتی کے دوران انتہائی دوستانہ تعلقات رکھے اور ہر جائز کام کے راستے میں آنے والی روکاوٹ کو دور کرکے شہر کی بہتری کے متعدد اقدامات کئے احمر نائیک کی تبدیلی سے جہلم ایک ہمدرد آفیسر سے محروم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈپٹی سیکرٹری ٹو چیف منسٹر کے عہدے پر بھی احمر نائیک اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور مزید ترقی کریں گے ضلع جہلم کے عوام ان کی خدمات پر بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر دینہ میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر نیلم خٹک کو شرکاء کی جانب سے ویلکم کیا گیا۔ جبکہ اے ڈی سی جی احمر نائیک کو یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں