جہلم لائیو(عامر کیانی)تھانہ سول لائن کی حدود میں دو بااثر بھائیوں کا محنت کش پر وحشیانہ تشدد ،حا لت غیر ہونے پر زخمی حالت میں سول ہسپتال پہنچایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈھوک فردوس کے رہائشی محنت کش ساجد نے تھانہ سول لائن میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے غلطی سے اپنی گلی میں موجود د بھائیوں عتیق و لد عبدالرحمن اور ریاض ولد عبدالرحمن کو منع کیا کہ گلی میں میرے دروازے کے آگے کوڑا کرکٹ نہیں پھینکو جس پر دونوں بھائی سیخ پا ہو گئے اور دونو ں بھایؤں نے مجھے پکڑ کر اینٹوں سے مارنا شروع کر دیا جس کے بعد لوگوں نے بڑی مشکل سے مجھے چھڑا کر ہسپتال منتقل کیا ، میرے سر میں شدید زخم آئے ہیں اور اب بھی دونوں بھائی مجھے بار بار دھمکیاں دے رہے ہیں کہ پولیس ہمارا کیا بگاڑ لے گئی لہذا مجھے انصاف چائییدریں اثناء ایس ایچ او ملک عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہملزم چاہے کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں، انصاف کے تقاضے پورے کر تے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی،
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]