مسٹر جہلم

باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: محمد سلیم سلیمی مسٹر جہلم قرار

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) جہلم ایمچور باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ2017، محمد سلیم عرف سلیمی مسٹر جہلم ، تیموربیگ جو نیئر مسٹر جہلم اورمحمد ابوبکر مسٹر کالجیٹ قرار پائے.
مقابلوں کے مہمانان خصوصی سپرٹینڈنٹ جیل مظہروحید، انسپکٹر غفور بٹ،ظہور عالم بٹ، شمشاد ڈار،حاجی عبدالجبار اور صحافی اصغر مرزا تھے .
تفصیلات کے مطابق جہلم ایمچور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن گلڈکے زیر اہتمام سالانہ مقابلہ جات باڈی بلڈنگ 2017گزشتہ روز المرکز کمیونٹی ہال میں منعقد ہو ئے جس میں ضلع بھر سے نوجوان تن سازوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ان مقابلوں کے مہمانا ن خصوصی سپرٹینڈنٹ جیل مظہروحید، انسپکٹر غفور بٹ،ظہور عالم بٹ، شمشاد ڈار،حاجی عبدالجبار اور صحافی اصغر مرزا تھے۔ جبکہ سابق مسٹر پاکستان یوسف نے ریفری کے فرائض سرانجام دئیے ،المرکز ہال میں ضلع بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد علی الصبح ہی پہنچ گئی تھی ، ججز کے فیصلے کے مطابق مسٹر جہلم 2017محمد سلیم ، جونیئر مسٹر جہلم تیمور بیگ اور مسٹر کالجیٹ محمد ابوبکر قرار پائے ، مہمانان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر سابق مسٹر جہلم اور مقابلوں کے سرپرست استاد عبدالرحمن بٹ اور مسٹر گرینڈ ماسٹر سلور میڈلسٹ چوہدری اقبال نے کہا کہ ہم ادویات اور ڈرگز کے خلاف گزشتہ 33سال سے جہاد کررہے ہیں اور یہ مقابلے صرف اور صرف نیچرل باڈی بلڈنگ کرنے والے نوجوانو ں کیلئے ہیں اور مقابلوں کے پرامن انعقاد پر ہم تمام ضلعی انتظامیہ ڈی سی او ، ڈی پی او اور دیگر اداروں کے بھر پور شکرگزار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں