https://www.youtube.com/watch?v=KBakrjTmBgI
جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی): سوشل میڈیا پر دہری شہریت کے الزامات عائد ہونے کے بعدپی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26چوہدری ظفر اقبال آف چکدولت نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفیکٹ ان کے پاس موجو د ہے جو کی کاپی وہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کراچکے ہیں اگر کسی کو شک ہو تو وہ مذکورہ حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر سے رابطہ کر سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دہری شہریت کے حامل امیدواروں کی فہرست میں ان کا نام موجود نہیں ہے،