برطانیہ میں 29 سالہ محمد ملک نے رشتے کی تلاش کے لیے بِل بورڈز لگادیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد ملک انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے رہائشی ہیں جو ایک انوویشن کنسلٹنٹ ہونے کے ساتھ اپنا کاروبار بھی چلا رہے ہیں، انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر اپنی تصویر کے ساتھ بل بورڈز لگائے ہیں ۔
بل بورڈز پر انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ انہیں ارینج میرج سے بچایا جائے۔
ویب سائٹ تیار:
محمد ملک نے معقول رشتے کی تلاش کے لیے ایک ویب سائٹ بھی بنائی ہے جس میں انہوں نے اس کی تشکیل کا مقصد بھی بتایا ہے۔
محمد ملک نے شریک حیات کی تفصیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک ایسی بیوی کی ضرورت ہے جو مسلمان ہو اور وہ اپنی روایات اور مذہب کو ساتھ لے کر چلے۔
‘تاہم لڑکی کا تعلق کسی بھی ذات یا خاندان سے ہو سکتا ہے’
Singleton Muhammad Malik is looking for a partner to "keep up with the bants," so he's advertising on billboards in London and Birmingham https://t.co/WbPUh8uxYB pic.twitter.com/Z6lXGhiky3
— Jennifer Hassan (@GuinnessKebab) January 5, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پنجابی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں تاہم لڑکی کا تعلق کسی بھی ذات یا خاندان سے ہو، کوئی پریشانی نہیں۔
لڑکی کی خصوصیات ویب سائیٹ میں بتائی گئی ہیں کہ اس کی شخصیت اور اس کا ایمان اہمیت رکھتے ہیں۔
محمد ملک نے اپنی ویب سائٹ پر یہ بھی لکھا ہےکہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہوں اس لیے میری ہونے والی بیوی کو میرے ماں باپ کا خیال رکھنا ہوگا۔
میں نے لڑکی ڈھونڈنے کے لیے اس طریقے کا انتخاب اس لیے کیا ک انہوں نے مزید لکھا ہے کہ رشتہ آنٹی والا روایتی طریقہ انہیں راس نہیں آیا اس لئے وہ یہ طریقہ اپنا رہے ہیں۔