’’بزم درود حبیب ﷺ ‘‘کے زیر اہتمام روزانہ محافل درود پاک کے 12سال مکمل

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ’’بزم درود حبیب ﷺ کے زیر اہتمام محافل درود پاک کے12سال مکمل، روزانہ محفل درود پاک سجانے والی واحد تنظیم ، 20سے زائد مساجد میں محافل درود پاک کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جہلم شہر کی ہر مسجد میں محفل درود پاک سجانا ہمارا ٹارگٹ ہے نوجوانوں ، علماء کرام اور مشائخ کو اس عظیم پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں یہ بات معروف مذہبی تنظیم ’’بزم درود حبیب ﷺ ‘‘کے سینئر ممبر و نگران اصغر مرزا نے خصوصی گفتگو میں کہی، انہوں نے کہا کہ 2005میں سماجی شخصیت سید مشاہد علی شاہ اور پیر امجد علی نے محفل درود پاک سجانے کایہ سلسلہ شروع کیا ، جس میں ممبران بزم جنید بٹ، ماجد منیر ، ملک عدیل، چوہدری آصف ، چوہدری ساجد ، شاہد محمود، فیصل ڈار،عمران لطیف، شیخ ذیشان ،طیب بٹ، ملک وقاص اور دیگر دوستوں کے تعاون سے یہ سلسلہ بڑھتا گیا اور اب شہر کی 20سے زائد مساجد میں یہ محافل سجائی جاتی ہیں ۔ اصغر مرزا نے بتایا کہ ’’بزم درود حبیب ﷺ‘‘کے زیر اہتمام عصر، مغرب اور بعض مساجد میں عشاء کے بعد محافل سجائی جاتی ہیں اور یہ سلسلہ بغیر کسی وقفے کے بار ہ سال سے جاری و ساری ہے اور انشاء اللہ ضلع کی تمام مساجدمیں محافل درود پاک سجانا ہمارا مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محافل درود پاک کے اختتام پر لنگر کی تقسیم کا انتظام تنظیم کے ممبران ذاتی طور پر کرتے ہیں جبکہ بعض مساجد میں انتظامیہ نے یہ ذمہ داری سنبھال رکھی ہے ۔اصغر مرزا نے کہا کہ ہم تمام مسالک کے علماء کرام ،مشائخ اور پیرحضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ کائنات کی اہم ترین عبادت درود پاک پڑھنے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں جس کے لئے شہر کی کئی مساجد میں ہمارا شیڈول محافل آویزاں ہے انہوں نے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ فضولیات میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے اپنے علاقے میں محفل درود پاک کا سلسلہ شروع کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں