ضلع کونسل

بلدیاتی الیکشن پر مسلم لیگ ن پھر دو دھڑوں میں تقسیم

جہلم لائیو(الیکشن سیل):مخصوص نشستوں کا دنگل،مسلم لیگ ن میں دراڑیں،ن لیگ کے امیدوار ایک دوسرے کے آمنے سامنے،کونسلروں میں پھوٹ،آزاد اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو فائدہ پہنچنے کا امکان،مسلم لیگ ن کے ایم این اے نوابزدہ راجہ مطلوب مہدی نے آج اپنی رہائش گاہ پر ممبران ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی جہلم کے کونسلرز اور تنظیمی عہدیداران کو مشاورت کیلئے ظہرانے پر مدعو کر لیا.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کو ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی آج دن 2بجے اپنی رہائش گاہ پر ممبران ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی جہلم کے کونسلرز اور تنظیمی عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے ،متعدد کونسلر ز اور ممبران ضلع کونسل کو ظہرانے پر مدعو نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن ایک دفعہ پھر انتشار کا شکار ہے علاوہ ازیں بلدیاتی الیکشن میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی جہلم ،دینہ،پنڈدادنخان میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے مقابلے میں مسلم لیگ ن سے وابستہ بھی امیدوار آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں جن کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ممبران ضلع کونسل اور کونسلرز کی حمایت حاصل ہے مسلم لیگ ن کے باہمی اختلافات کے باعث آزاد ا اور پی ٹی آئی کے میدوار مخصوص نشستوں کے انتخابات میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں