بلدیاتی الیکشن 2022 جہلم :
پنجاب حکومت کی جانب سے بار بار کہا جا رہا ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن منعقد کرنے جارہی ہے۔
اس سلسلے میں ضلع جہلم میں بھی ہلچل دیکھی جا سکتی ہے۔
پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما پیر حمزہ کرمانی پیپلز پارٹی کو پیارے ہو چکے ہیں۔
پی ٹی آئی جہلم کی جانب سےڈسٹرکٹ میئرکے لئے چوہدری ندیم افضل بنٹی،چوہدری زاہد اختر ، ممبر قومی اسمبلی ری فرخ الطاف اور سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کے نام سامنے آ رہے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی کافی امیدوار امید سے ہیں۔
مسلم لیگ ن بھی اس وقت امیدوراوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ہے۔
اس پارٹی سے ڈسٹرکٹ میئر کے لئے نوابزادہ طالب مہدی،چوہدری ندیم خادم،چوہدری ثقلین اور بلال اظہر کیانی کے نام گردش کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی جہلم کی صورتحال واضح نہیں،ن لیگ اور پی ٹی آئی چھوڑنے والے امیدوار اس پارٹی میں جگہ بنا سکتے ہیں۔
مذہبی جماعتوں میں تحریک لبیک جہلم میں الیکشن نتاءج کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
جبکہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے سامنے بے بس ہیں،نہیں معلوم کہ ممکنہ الیکشن میں ان کی رائے دیکھیں کس طرف جاتی ہے۔