جہلم لائیو(راجہ شہزاد علی):ن لیگ میں اختلافات،میونسپل کمیٹی جہلم کے منتخب کونسلر اپنی جماعت کے امیدوار کے مقابلے کے لئے میدان میں آگئے،پندرہ سے زائد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کا اعلان،کچھ دنوں میں مزید کونسلروں کی حمایت ملنے کا دعویٰ،تفصیلات کے مطابق22دسمبر کو چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم کے الیکشن کے لئے ن لیگ کے منتخب کونسلر راجہ نعیم اعجاز عرف راجہ سیمی نے ضلعی قیادت کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے آزاد امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم خادم اللہ بٹ کے ساتھ وائس چیئرمین کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرا دئیے،
اس موقع پر راجہ نعیم اعجاز عرف سیمی نے جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی ضلعی قیادت میونسپل کمیٹی جہلم میں ایک راشد کی جگہ دوسرا راشد لے کر آ رہی ہے،جو انشاء اللہ ناکام ہوں گے،ایک راشد نے بلدیہ جہلم کو تباہ کیا اب ہم دوسرے راشد سے لوگوں کو بچانے کے لئے میدان میں آئے ہیں،راجہ سیمی نے مزید کہا ہم میونسپل کمیٹی کے کونسلروں سے اپیل کرتے ہیں کہ قبضہ مافیا کے مقابلے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ میونسپل کمیٹی جہلم میں بد عنوانی کا خاتمہ اور لوگوں کی خدمت کی جا سکے،راجہ سیمی کے ہمراہ اس دوران ن لیگی منتخب کونسلر راجہ ظفر اقبال،راجہ تصور،خادم اللہ بٹ اور تحریک انصاف کے رہنما راجہ شاہنواز بھی موجود تھے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت پندرہ سے زائد کونسلروں نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے اور آئندہ چند روز تک کچھ مزید کونسلر بھی ہماری حمایت کا اعلان کرنے والے ہیں،