بنی گالہ میں دھرنا دینے کاپراپیگنڈہ بے بنیادہے ،چوہدری زاہد اختر

جہلم لائیو (چوہدری سہیل عزیز) بنی گالہ میں دھرنا دینے کاپراپیگنڈہ بے بنیادہے ،جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں جومل بیٹھ کر حل کیے جاتے ہیں انشاء اللہ بہت جلد پی ٹی آئی ضلع جہلم کے تمام کارکن ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں گے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف جہلم کے سابق ضلعی صدرچوہدری زاہداختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے تمام اسٹیک ہولڈراور سابق تنظیمی عہدیدارا ن اور کارکن منفی سوچ نہیں رکھتے عملی کام کے قائل ہیں ،بحیثیت صدر پی ٹی آئی ضلع جہلم دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دئیے جو کہ بھاری ذمہ داری تھی کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجاکیا ،انہوں نے کہا کہ چند عناصر بے بنیاد شوشے چھوڑ رہے ہیں کہ بنی گالہ میں مجھ سے محبت کرنے والے ضلع جہلم کے کارکن میری صدارت کے لیے احتجاج کے طور پر دھرنا دیں گے ،جبکہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،صدارت کا عہدہ ہویا کارکن میرے لیے اعزاز کی بات ہے ،میراتعلق ایسی جماعت سے ہے جس نے ملک کے وزیراعظم کو عدالتی کٹہرے میں کھڑا کیابلکہ اس کے ساتھ ساتھ نااہلی اس کا مقدر بنی ،یہ وہ جماعت ہے جو پاکستان کے پسے ہوئے طبقہ کی نمائندگی کررہی ہے اور کرپٹ سیاستدانوں کو بے نقاب کررہی ہے ،چوہدری زاہداختر نے مزیدکہا کہ میرا مشن پی ٹی آئی ضلع جہلم کی سیاسی قوت میں اضافہ ہے عوامی نمائندہ کسی عہدے کا محتاج نہیں ہوتا بلکہ وہ نظریے کے لیے کام کرتا ہے اور پارٹی منشور کی پاسداری کرتا ہے ،میں اب کارکن کی حیثیت سے پہلے سے بھی زیادہ اچھے طریقے سے اپنا فرض ادا کررہاہوں اور جماعت کی سیاسی قوت میں اضافہ کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہا ہوں ،قائدعمران خان کے ہراول دستے کا سپاہی ہوں ،ڈرائنگ روم کی سیاست پہ یقین نہیں رکھتا ،میری سیاسی حیات اپنے کارکن بھائیوں کے ساتھ ہے ،ان کی قربت میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارتا ہوں اور کارکنوں کی مجھ سے دن بدن بڑھتی محبت کا یہ رازہے

اپنا تبصرہ بھیجیں