جہلم کے نواحی علاقے بوکن کا نوجوان قتل،
نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کا پستول اور کلہاڑے سے حملہ،قاتل فرار
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے موضع بوکن کے رہائشی عمران رضا ولد شبیر حسین نے گزشتہ روز تھانہ صدر جہلم میں تحریری درخواست کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ اس کے حقیقی بھائی محمد سعید کی گاڑی کو شام کے وقت موضع طاس افغاناں کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے روکا.
اسے فائر کر کے زخمی کیا،
پھر محمد سعید کو زخمی حالت میں انہوں نے گاڑی سے اتارا ،
کلہاڑی سے مسلح شخص نے اس کے چہرے پر کلہاڑی کے پے درپے وار کیے،
مزید پڑھیے: دینہ کا نوجوان پولیس کی غیر قانونی حراست میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
اور اسے شدید زخمی حالت میں نالے میں گرا کر نا معلوم ملزمان چکدولت کی طرف بھاگ گئے،
محمد سعید بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھوبیٹھا،
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچی،
لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا،
مزید پڑھیے: جہلم شہر میں فائرنگ کا واقعہ ، 3 افراد ذخمی
اطلاعات کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد نعش وارثان کے حوالے کر دی گئی،
تاہم مقتول نوجوان کی نماز جنازہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس کی نمازجنازہ بروزجمعہ مورخہ کوادا کی جائے گی،