بچہ اغواء کرنے الے گینگ کو عدالت نے سزا سنا دی

جہلم لائیو( کرائم ڈیسک) پیسوں کے لالچ میں محنت کش کا بچہ اغواء کرنے والے گروہ کو سرغنہ سمیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے سزا سنا دی گئی ۔ اغواء کاروں نے 19 جولائی 2016 ء کو محنت کش محمد افضل بٹ کے گھر علی الصبح داخل ہو کر 2 سالہ معصوم بچہ اغواء کر لیا تھا جس پر پولیس نے سائنٹیفک طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے اغواء کاروں شمس الحق سکنہ مردان،ذوار حسین سکنہ جہانگیرہ ،عادل خان سکنہ جہانگیرہ اور گروہ کے سرغنہ جبران ولد الطاف سکنہ راٹھیاں کو ڈرامائی انداز میں میر پور سے گرفتار کر لیا تھا ، تفصیلات کے مطابق 19جولائی 2016ء کوتھانہ صدر کے علاقہ کشمیر کالونی کے رہائشی محمدافضل بٹ اپنے خاندان کے ہمراہ گھر میں سورہاتھا اچانک صبح 5 بجے چارمسلح افرادگھر میں گھس آئے جن میں سے ایک شخص نے چادرسے منہ لپیٹ رکھا تھا۔ملزمان نے گھر کی تلاشی کے بعد کچھ نہ ملنے پر 2سالہ محمدبلال کواغواء کرلیا جس پراغواء کاروں اور بچے کے والدین میں بچہ اغواء کرنے پر ہاتھاپائی ہوئی اسی ہاتھا پائی کے دوران ملزم جبران ولد الطاف محمودسکنہ راٹھیا ں جو کہ محنت کش افضل بٹ کا پڑوسی بھی تھا کو بلال کے والد نے شناخت کرلیا۔ اس وقت پولیس چوکی کالاگجراں کے انچارج محمداعظم اوراے ایس آئی محمدندیم پر مشتمل ٹیم نے سائنٹفک طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے بچے کو اغواء کرنے والے گروہ کو سرغنہ سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا اور 2 سالہ بلال کو باحفاظت بازیاب کرا کر اس کے والدین کے حوالے کر دیا، جس کا مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کی عدالت میں زیر سماعت تھا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو 10 سال قید اور 1 لاکھ 25 ہزار ر وپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں