جہلم لائیو( نے نقاب) سرکاری اداروں کی ستائی معمر خاتون اپنی آواز ارباب اختیار تک پہنچانے کے لئے پریس کلب پہنچ گئی،بیوہ خاتون پچھلے کئی ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، پاکستان ریلوے اور یو بی ایل بنک کے عملے نے بیوہ کو خوار کر دیا، متاثرہ معمر خاتون کا وزیر اعظم پاکستان ، چیئرمین نیب، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جہلم چونترہ کی رہائشی بیوہ معمر خاتون غلام کبریٰ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا خاوند ریلوے میں بطور پینٹر سکھر سے ریٹائرڈ ہوا اس طرح ہم لوگوں نے جہلم سکونت اختیار کر لی، گزشتہ برس 5 مئی 2016 ء کو میرا خاوند رضائے الہٰی سے وفات پا گیا ، 6/7 ماہ گزرنے کے بعد جب میں نے خاوند کی پنشن کے حصول کے لئے ریلوے دفتر جہلم کی پنشن برانچ سے رابطہ کیا تو وہاں پر موجود اکاؤنٹٹنٹ شبیر نے 5 ہزار روپے رشوت طلب کی اور بتایا کہ کاغذات تیار کرکے سکھر بھجوا دونگا، اس طرح آپ کے خاوند کی پنش آپ کے نام منتقل ہو جائیگی، جب شبیر نامی ریلوے اہلکار نے پنشن ریکارڈ چیک کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ آپ کا خاوند ابھی تک ریلوے ریکارڈ کے مطابق زندہ ہے ،اور ہر ماہ آپ کے خاوند محمد بچل کی پنشن وصول کی جارہی ہے ،جس پر مجھے حیرانگی ہوئی میں نے یونائیٹڈ بنک ٹاہلیانوالہ میں رابطہ کیا تو بنک مینجر بلال احمد نے مجھے مطمئن کرنے کی بجائے ٹرخا دیا، اس طرح ریلوے ملازمین کی رہنمائی کرنے پر میں اپنا پنشن کا کیس تیار کروا کے سکھر چلی گئی، سکھر ریلوے کے شعبہ پنشن نے میرا کیس مکمل کر کے میرے خاوند کی پنشن میرے نام پر منتقل کر دی، قابل ذکر بات یہ ہے کہ میرے خاوند اور ہماری بیٹی شکیلہ نعیم نے جائنٹ اکاؤنٹ یو بی ایل ٹاہلیانوالہ میں کھلوا رکھا تھا اس طرح باپ کے فوت ہونے کے بعد میری بیٹی غیر قانونی طریقے سے بنک سے بنک عملہ کی ملی بھگت سے ماہانہ پنشن وصول کرتی رہی جو کہ کل رقم مبلغ 1 لاکھ 49 ہزار بنتی ہے میں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے اپنا پیٹ پال رہی ہوں ریلوے اوریو بی ایل بنک کے ملازمین نے مجھیذلیل و خوار کر رکھاہے ، میری بیٹی ، میرے خاوند کی تمام رقم ہڑپ کر چکی ہے ، میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں ۔معمر خاتون نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ مالی بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور میری رقم مجھے واپس دلوائی جائے۔ موقف جاننے کے لئے یو بی ایل بنک ٹاہلیانوالہ کے مینجر بلال احمد سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کریڈٹ کارڈ کے زریعے کوئی بھی شخص کسی بھی وقت کسی بھی جگہ یو بی ایل کی برانچ سے رقم نکلوا سکتا ہے ،میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ محمد بچل اور شکیلہ نعیم کا اکاؤنٹ ہمارے پاس موجود ہے، واقع کی اطلاع ملنے پر غلام کبریٰ کی بیٹی شکیلہ نعیم کو تحریری خط لکھ دیا تھا، بہت جلد نکلوائی گئی رقم حاصل کر کے متاثرہ خاتون کے حوالے کر دی جائیگی۔دوسری جانب غلام کبریٰ کی بیٹی شکیلہ نعیم سے رقم کی بابت موقف جاننے کے لئے رابطہ قائم کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ میرے والد نے میرے ساتھ جائنٹ اکاؤنٹ کھلوا رکھا تھانہ تو میرے پاس کریڈٹ کارڈموجود ہے ،اور نہ ہی میں نے بنک سے کریڈٹ کارڈ حاصل کیاہے ، مینول طریقہ اختیار کرتے ہوئے چیک زریعے ٹاہلیانوالہ برانچ سے والد کی پنشن وصول کرتی رہی ہوں بنک انتظامیہ نے اگر قسطوں میں رقم جمع کروانے کا کہا تو تھوڑی تھوڑی کرکے رقم جمع کروا دونگی
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]