فواد چوہدری

تارکین وطن کی انتخابی سیاست میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں،فواد چوہدری

دوہری شہریت کے حامل تارکین وطن کو ووٹ کے حق کے ساتھ ساتھ پاکستان میں الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ملنی چاہیے مانچسٹر میں فواد چوہدری کا جلسے سے خطاب،

تارکین وطن کی کثیر تعداد میں شرکت،

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں گزشتہ روز باگڑیاں برادرز کے نام سے مشہور جادہ جہلم سے تعلق رکھنے والے چوہدری نوید مظفر،چوہدری رضوان مظفر اور چوہدری وحید مظفر نے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان چوہدری فواد حسین کے اعزاز میں جلسے کا اہتمام مقامی ہال میں کیا،

مزید پڑھیے: اپنی انتخابی مہم کا آغاز برطانیہ سے کیا ہے،فواد چوہدری

چوہدری فواد حسین کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر بھرپور استقبال کیا گیا،ان کے ہمراہ برطانیہ میں ان کے کوارڈینیٹر عادل اقبال ملک ایڈوکیٹ،نبیل اقبال ملک،چوہدری تبریز عورہ ایڈوکیٹ اور عرفان الحق بھی لندن سے تشریف لائے،

نظامت کے فرائض معروف صحافی عرفان الحق اور برطانیہ کی ہردلعزیز شخصیت سینئر صحافی محبوب الحق نے ادا کیے،اس موقع پر چوہدری فواد حسین نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ اور طاقت ہیں،اورپاکستان کی شناخت بھی ہیں،

انہوں نے دوہری شہریت کے حامل افراد کی پاکستانی سیاست میں کردار کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے انہیں ووٹ کا حق دینے کے ساتھ ساتھ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا،جلسے میں چوہدری عابد، چوہدری بابر جاوید،چوہدری وقار اختر،چوہدری بلال خالد،چوہدری مدثر خالد،خالد امین چوہدری ،الطاف احمد چوہدری کے علاوہ برطانیہ میں موجود پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ کے علاوہ تارکین وطن کی کثیر تعداد نے شرکت کی، رضوان مظفر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا،اور آخر میں پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں