تبریز عورہ پی پی27سے الیکشن لڑیں گے،چوہدری اشرف عورہ

جہلم لائیو( سیاسی رپورٹر) : عام انتخابات 2018 میں حلقہ پی پی 27 سے اپنے بیٹے کو میدان میں اتاروں گا۔ علاقہ کے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر رہے ہیں ، میرے دروازے عام شہریوں کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں ، ان خیالات کا اظہار جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان حلقہ پی پی 27 سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف سیاسی و سماجی بزرگ چوہدری اشرف عورہ آف عبد اللہ پور نے کیا،انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات 2018ء میں حلقہ پی پی 27 سے اپنے بیٹے معروف قانون دان چوہدری تبریز اشرف عورہ کو سیاسی میدان میں اتارنے کیلئے علاقہ کی سیاسی و سماجی مذہبی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری تنظیموں کے عمائدین سے صلاح مشورے شروع کردئیے ہیں۔ چوہدری اشرف عورہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے خاندان کی علاقہ کے عوام کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔علاقہ تحصیل پنڈدادنخان میں اپنے بیٹے کو آمدہ انتخابات کے لئے میدان میں اتارنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ چوہدری تبریز اشرف عورہ نے مزید کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی غیور عوام مختلف علاقہ کی سیاسی شخصیات کو آزما چکے ہیں کسی بھی منتخب ممبر صوبائی اسمبلی نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے کردار ادا نہیں کیا آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی تحصیل پنڈدادنخان کے باسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام نے اگر میرے بیٹے کو آمدہ انتخابات میں کامیاب بنا یا تو حلقہ کی تقدیر بدل دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں