فواد چوہدری

تحریک انصاف کھیل کے میدان آباد کرے گی،فواد چوہدری

جہلم لائیو(عامر کیانی)ہاکی ہماراقومی کھیل ہے کھیلوں کے میدان ختم ہونے سے نوجوان نسل دن بدن بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے ،انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بر سر اقتدارآتے ہی کھیلوں کے میدان کو آباد اور ہسپتالوں کو ویران کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی،

فواد چوہدری

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد حسین چوہدری نے آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے طالب علم مہر علی شہید میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی .

انہوں نے کہا کہ جہلم میں گراوْنڈ ختم ہوتے جارہے ہیں اسلامیہ ہائی سکول گراؤنڈ کو تالا لگاناقابل مذمت ہے، موجودہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو غیر نصابی سرگرمیوں سے دور رکھنا چاہتی ہے،

فواد چوہدری گورنمنٹ ہائی سکول گراوٗنڈ پہنچے تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا گیا اس کے علاوہ ہاکی کے فائنل مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کھیلنے سے تعارف کروایا گیا ۔گراوٗنڈ میں پہنچتے ہی نوجوانوں نے روائتی نعرہ بلند کرنا شروع کر دیا، فواد آیاسواد آیا کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کے علاوہ گراونڈ میں موجود تماشائی مرکزی ترجمان، فواد چوہدری کے ساتھ سلفییاں بناتے رہے اس موقع پر فواد چوہدری کھلاڑیوں اور کارکنوں کے علاوہ تماشائیوں کے ساتھ گھل مل گئے،فواد کو دیکھنے کے لیے اندرون شہر کے علاوہ دور دور سے لوگ آئے تھے اور فواد چوہدری پرتپاک انداز سے ہر ایک سے گلے ملتے رہے ،، اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری جہلم شہر کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں وفات پانے والے افراد کے گھروں گئے اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرنے کے علاوہ فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی تاہم مہر علی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی فاتح ٹیم کو اپنی جانب سے نقد 10 ہزار بطور انعام دیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں