جہلم لائیو(راجہ شہزاد علی):عوام نے منتخب کیا ہے،،تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کروں گا،چیئرمین ضلع کونسل کی حمایت جاری رکھوں گا،ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل گھرمالہ چوہدری شاہد سلیم نے جہلم لائیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز یونین کونسل آفس میں ہونے والے معمولی واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے، مجھے عوام نے براہ راست ووٹوں سے منتخب کیا ہے، تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے شوق سے تحریک لے کر آئیں، ڈٹ کر ان کا مقابلہ کروں گا.
انہوں نے کہا کہ دوسرے ممبران ضلع کونسل کے ساتھ ضلعی چیئرمین راجہ قاسم علی خان کو ووٹ دینے کے لئے قرآن پر حلف اٹھایا تھا اس لئے بحیثیت مسلمان قرآن پر حلف دینے کے بعد منحرف نہیں ہو سکتا،بلکہ راجہ قاسم علی خان کی حمایت جاری رکھوں گا،انہوں نے مزید کہا سابق ایم پی اے ندیم خادم میرا بھائی ہے لیکن چوہدری راشد منہاس کو کچھ غلط فہمیاں ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ دور ہو جائیں گی،