تحریک عظمت قرآن کا مرکزی جامع مسجد جادہ میں آگاہی پروگرام

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) تحریک عظمت قرآن کا مرکزی جامع مسجد جادہ میں آگاہی پروگرام، نمازیوں کو مقدس اوراق کے تحفظ بارے آگاہی فراہم کی گئی، مسجد انتظامیہ کے تعاون پر شکر گزار ہیں نگران تحریک عظمت قرآن فرحان نقشنبدی، تفصیلات کے مطابق شہید قرآن مقدس، سیپاروں اور دیگر مقدس اوراق کی حفاظت اور جمع کرنے پر مامور عظیم تحریک عظمت قرآن کا ہفتہ وار آگاہی پروگرام گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد جادہ میں منعقد ہوا جس میں تحریک کے ممبران فرحان بیگ، مشاہد شاہ، پیر امجد، جنید بٹ ، شاہد محمود، فرید الدین، محمد عمران اور اصغر مرزا نے نمازیوں کو بعد نماز جمعہ مقدس اوراق کی حفاظت اور جمع کرنے کے طریقہ کار بارے آگاہی دی، قبل ازیں جامع مسجد کے خطیب علامہ شیر محمد نقشبندی نے نمازیوں کو مقدس اوراق کی بڑھتی ہو ئی بے ادبی سے آگاہ کرتے ہوئے ہر شخص کو اس تحریک کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی اور ممبران تحریک کی حوصلہ افزائی فرمائی اس حوالے سے نگران تحریک فرحان نقشبندی کا کہنا ہے کہ مرکزی جامع مسجد جادہ کی انتظامیہ اور خطیب صاحب کے خصوصی شکر گزار ہیں جبکہ نمازیوں نے جس طرح آگہی پروگرام کو دلچسپی سے سنا اور تعاون کا یقین دلایا وہ قابل تحسین ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں