تحریک عظمت قرآن کے زیر اہتمام مقدس اوراق کی حفاظت کے لئے آگاہی کیمپ

جہلم لائیو (بیورو پورٹ ) تحریک عظمت قرآن کا مقصد صرف ادب قرآن ہے کلام پاک کے ادب کے بغیر ہمارے موجود مسائل کبھی حل نہیں ہوسکتے، یہ بات تحریک عظمت قرآن جہلم کے نگران فرحان نقشبندی نے گزشتہ روز بعد نماز جمعہ جامع مسجد فضل آباد میں نمازیوں کو آگاہی کیمپ کے دوران بتائی، انہوں نے کہا کہ جہلم شہر میں قرآن مقدس ، دینی کتب اور مقدس ناموں کی بے حرمتی عروج پر ہے جس کو روکنے کیلئے ہر شخص کو کام کرنا ہوگا اسی سلسلے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے ہم ہر جمعہ کو مساجد میں جا کر نمازیوں کو آگہی فراہم کرتے ہیں ، ضلع جہلم کے کسی بھی حصے میں مقدس کتب، شہید قرآن پاک، سپیاروں ، مقدس اوراق کی موجودگی کی اطلاع تحریک عظمت قرآن کو دی جائے تا کہ ان کو ادب کے مطابق محفوظ کیا جاسکے ۔اس موقع پر تحریک عظمت قرآن کے ممبران پیر امجد علی، شاہد محمود، محمد فرید، عمران خان ، اصغر مرزا نے نمازیوں کو مقدس اوراق کی حفاظت اور تحریک کے مشن بارے آگاہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں