جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) معافیاں مانگ کو بھاگ جانے والے شیر نہیں بلکہ میدان میں کھڑے ہونے والے شیر ہوتے ہیں جہلم کی عوام نے تحریک لبیک کے جلسے میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ عاشقان مصطفی ﷺ کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں بلکہ مدینے والے کی پارٹی سے ہے یہ بات تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے ضمیر جعفری سٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت کے قانون کو تبدیل کرنے والوں کے انجام کا وقت قریب آ چکا ہے اور اس کی جیتی جاگتی تصویر گلی گلی ’’ کیوں نکالا ‘‘ کا رونا رونے والے کی حالت ہے اس موقع پر ضلع بھر کے علماء کرام اور پیران عظام بھی موجود تھے جبکہ تحریک لبیک کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے جہلم پہنچنے پر علامہ خادم رضوی کا والہانہ استقبال کیااور جگہ جگہ ان کی گاڑی روک کر پھولوں کی برسات کی گئی ،
علامہ خادم رضوی نے کہا کہ آئندہ ملک میں شیر ، بلے یا تیر کا نظام نہیں بلکہ نظام مصطفی چلے گا اور ملک بھر سے عاشقان رسول کو ہم اپنے امیدوار بنا کر میدان میں لائیں گے تحریک لبیک کے خلاف کیسوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کرنے والے پر کوئی کیس نہیں بنتا ، جتنے کیس ہیں وہ عاشقان مصطفی پر بنائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ شیر ، بلے ، تیر والوں نے اس ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اربوں روپے لوٹنے والے چوروں نے اس ملک کیا دیا ہے یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور یہاں اسلام کا نظام ہی نافذ ہوگا ۔ عاشقان رسول جاگ اٹھے ہیں اب یہودیوں کے پیرچاٹنے والوں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ۔اس موقع پر تحریک کے ہزاروں کارکن لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگاتے رہے ۔