جہلم لائیو( بشیر تارڑ) تحصیل انتظامیہ سوہاوہ رمضان بازار میں عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ، رمضان بازار میں چینی کی عدم دستیابی ،وزن میں کمی اور اشیائے خوردو نوش کی مہنگے داموں فروخت پر انتظامیہ کا مک مکا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف دینے کا وعدہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے مٹی میں ملا دیا اے سی سوہاوہ نے رمضان بازار میں دکانداروں کے ساتھ مک مکا کر کے اشیائے خوردو نوش کی مہنگے داموں فروخت پر آنکھیں بند کر لی ہیں جبکہ اشیائے خوردو نوش کی کوالٹی بھی انتہائی خستہ اور ناقص ہے ستم ضریفی کی انتہاء ہے کہ مختلف اسٹالوں پر پیک کی گئی اشیاء کا وزن بھی کم ہے جبکہ سبزی تین تین دن پرانی فروخت کی جا رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے اپنے کار خاص پٹواریوں کے ذریعے مک مکا کر کے دکانداروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔جبکہ ڈی سی جہلم اور اعلیٰ احکام نے بھی رمضان بازار میں عوام کو عدم ریلیف پر آنکھیں بند کر لی ہیں عوامی حلقوں اور بالخصوص مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور یوتھ ونگ نے رمضان بازار سوہاوہ میں عوام کو ریلیف نہ ملنے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑانے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لئے انتظامیہ کو مطلع کیے بغیر رمضان بازاروں کے دورے کیے جائیں اور خریداری کرنے والوں سے قیمتیں دریافت کی جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر سال حکومت پنجاب عوام کو ریلیف دینے کے لئے اربوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن محکموں میں موجود ان کالی بھیڑوں کی وجہ سے عوام تک ریلیف نہیں پہنچ پاتالہذا رمضان بازار میں عوام پر خرچ ہونے والی رقم کا احتساب ناگزیر ہو چکاہے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]