سوہاوہ (احسن وحید) کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروانے کے دعویداروں کے خلاف سرائے سیداں کے رہائشیوں کا احتجاج،
اہلیان علاقہ سکول سے محروم جبکہ کچہ راستہ عوام کے لئے وبال جان بن گیا،
تفصیلات کے مطابق سرائے سیداں کے رہائشیوں نے سڑک کی تعمیر نہ ہونے اور گاؤں اور اس سے ملحقہ علاقوں کے بچوں کے لئے سکول نہ ہونے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حلقہ پی پی چوبیس کے ایم پی اے اور ایم این حلقہ این اے باسٹھ چوہدری خادم کی طرف سے اپنے حلقہ میں کروڑوں روپے کے کام کروانے کے دعوئے کو پول کھول دیا،
السادات کمیٹی سرائے سیداں نے گزشتہ روز منتخب نمائندوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جھوٹے وعدے کرنے والوں کو نشان عبرت بنائینگے الیکشن لیتے وقت بلند و بانگ دعوئے کرنے والوں نے ہمارے گاؤں کی طرف پلٹ کر دیکھنا بھی گوارہ نہ کیا متعدد بار درخواستیں دیں ملاقاتیں کیں لیکن ایم پی اے اور ایم این اے نے ہمارے گاؤں کو نظر انداز کر دیا آج ہمارے بچے اس جدید دور میں بھی تین سے چار کلو میٹر پیدل سفر کر کے سکول جاتے ہیں ڈیڑھ سو سے زائد بچہ دور دراز کے علاقوں میں پڑھنے جاتا ہے جبکہ متعدد بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں ۔
بارش سے ہمارا شہر سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے جبکہ مریض کو شہر میں لے جانے کے لئے بھی سخت اذیت اٹھانی پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منتخب نمائندوں سے سوال ہے کہ کہاں ہیں کروڑوں روپے کے فنڈ کیا ترجیحات ہیں آپ کی ووٹ لیتے وقت تو بڑے بڑے دعوئے کرتے ہیں لیکن ووٹ لینے کے بعد آپ بھول جاتے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے السادات کمیٹی کے ظفر شاہ، عمران شاہ ے کہا کہ عوام اب باشور ہو چکی ہے اور آئندہ الیکشن میں کام نہ کرنے والے کس منہ سے ووٹ مانگنے آئینگے انہوں نے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بھی ہمارے علاقے کی عوام کے دیرینہ مطالبہ پر کوئی دھیان نہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کو گاؤں میں داخل بھی نہ ہونے دینگے