ترکی میں مغوی

ترکی میں مغوی نوجوانوں کی ویڈیو جاری،ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی،

جہلم لائیو(عامر کیانی)،ترکی میں پاکستانیوں کو اغوا کر کے تاوان حاصل کرنے کا سلسلہ بدستور جاری،گوجرنوالہ کے بعد سرائے عالمگیرکے رہائشی مغوی نوجوانوں پر ترکی میں تشدد کی ویڈیو جہلم لائیو کو موصول ،ترکی بارڈر سے اغوا کیے گئے سرائے عالمگیر کے رہائشی تین نوجوانوں کو برہنہ کر کے وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔،مقامی ایجنٹ سرائے عالمگیر کے رہائشی نوجوانوں کو ترکی سے یونان لے جا رہا تھا،،ترکی میں مقامی ایجنٹ زاہدنے افغانی ایجنٹوں کے ہاتھوں تینوں نوجوان کو اٹلی لے جانے کے لئے فروخت کر دیا.

افغانی ایجنٹوں نے تینوں نوجوانوں کی رہائی کے بدلے لواحقین سے 80 لاکھ تاوان طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابقگوجرنوالہ کے بعد اب سرائے عالمگیرکے رہائشی 3نوجوانوں کے اغوا کی ویڈیو جہلم لائیوکو موصول ہو ئی ہے جس میں اغوا کار نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نقاب پوش اغوا کا ر لڑکو ں کو برہنہ کر کے ان کے منہ پر ٹیپ لگا کر جسم پر گرم خنجر لگا رہا ہے اور ساتھ ہی ان سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اپنے گھر والوں سے 80 لاکھ روپے تاوان دیں اگرتاوان نہ دیا تو تم کو قتل کر دیں گے اس کے بعد مغوی کے گھر والوں کو Whatsapp پر ان کے بچوں پر تشدد کی ویڈیو مو صول ہو تی ہے جس میں مغوی اپنے گھر والوں سے التجا ء کر رہے ہیں کہ ان کا مطا لبہ مان کر انہیں 80 لاکھ روپے تاوان دیں ورنہ یہ ہمیں مار دیں گے.

اغوا ء کا روں کی طرف سے ان کے گھر والوں کو یہ کہا جا تا ہے کہ تاوان کی رقم پشاور میں ادا کی جا ئے تینوں مغو ی لڑکوں کے لوا حقین نے یہ رقم پشاور میں اد ا کر دی لیکن اس کے با وجود انہیں ایک ما ہ بعد رہا کیا گیا اور اب گزشتہ رات یہ لڑکے رہا ہو کر ترکی میں پہنچے ہیں ان تینوں نو جوانوں کو سرا ئے عالمگیر کا ایک ایجنٹ زاہدپہلے ترکی اور پھر ترکی سے یونان لے جانے کے جھانسے میں لے کر گیا اور ترکی میں اغوا ء کا روں کے ہا تھوں فرو خت کردیا ۔ان تینوں نوجوانوں میں عبدالقدوس ۔عمران ۔اورشانی جو کہ سرائے عالمگیرکے رہایشی ہیں ۔اور چوتھا مغوی منڈی بہاولدین کا رہائشی ہے،دریں اثناء ایف آئی اے نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں