تنظیم خیرالناس نے مستحق بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے

جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ) تنظیم خیر الناس جہلم نے امسال بھی سابقہ روایات کی طرح نادار اور مستحق بچوں میں عید گفٹ تقسیم کر کے غریب عوام کو احساس محرومی سے باہر نکالا ہے ، چھوٹے بچوں کو کپڑے ، جوتے اور بچیوں کو کپڑوں کے ساتھ مہندی اور چوڑیاں بھی دی گئیں جس سے مستحق بچوں اور بچیوں کے علاوہ ان کے والدین کی خوشی دیدنی تھی، اس موقعہ پر شاویز مظفر، چوہدری محمد اقبال اور متین سعید نے صحافیوں کو بتایا کہ جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ تنظیم خیرالناس جہلم جہاں فرہ میڈیکل کیمپ، فری آئی کیمپ و دیگر مشاغل کیلئے سرگرداں ہے اسی طرح ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں عید کی خوشیاں تقسیم کرنے کیلئے فری عید شاپنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے س میں مستحق اور نادار بچوں اور بچیوں میں عید کے کپڑے، جوتء مہندی چوڑیاں اور کھلونے تقسیم کئے جاتے ہیں تاکہ ےء بچے بھی اپنی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں