تھانہ دینہ کے علاقہ بودلہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی

جہلم لائیو(بریکنگ نیوز):تھانہ دینہ کے علاقہ بودلہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اسکی بیوی اور معصوم بچہ زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے علاقہ موضع بودلہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اللہ دتہ ولد فضل حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکی بیوی مسمات شبانہ کوثر اور معصوم بچہ محمد تیمور زخمی ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس کے مطابق وقوعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ نظر آتا ہے،اور لواحقین مقصود احمد ،طارق محمود اور طاہر ساکنان بودلہ کو ملزمان قرار دے رہے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں