جہلم لائیو(عامر کیانی ) تھانہ سول لائن پولیس کی بڑی کارروائی،4خطرناک ملزمان سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بر آمد،آپریشن ردالفساد کے تحت ایس ایچ او تھانہ سول لائن نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار کر لئے ،شہریوں کا پولیس کی کارروائی پر خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق دوران سرچ آپریشن تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او چوہدری محمد الیاس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرڈی ایس پی سٹی سرکل جہلم شاہد صدیق کی زیر نگرانی علاقہ بیلہ برلب دریا بحد رقبہ پیرا غیب میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سجاد حسین نے ملزم محمد یوسف ولد اللہ دتہ سے بندوق ریپٹر12بور دس عدد کارتوس ،سب انسپکٹر ضمیر حسین نے ملزم ہمایوں مجید ولد عبدالمجید سے 12بور پمپ ایکشن 5عدد کارتوس ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز نسیم نے ملزم نادر ولد محمد حبیب سے ایک عدد خنجر بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر جہلم شہر کی سماجی ،رفاعی ،فلاحی ،کاررباری تنظیوں کے عمائدین نے ایس ایچ او چوہدری محمد الیاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ سول لائن کے علاقہ کو پر امن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ایس ایچ او محمد الیاس اور انکی پوری ٹیم کو تعریفی اسناد کے علاوہ نقد انعام سے نواز ا جائے تاکہ محکمہ پویس میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو اور جرائم کا قلع قمع ہوسکے۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]