تھانہ سوہاوہ میں مبینہ طور پرپولیس تشدد سے چالیس سالہ نوجوان ہلاک

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی) تھانہ سوہاوہ میں مبینہ طور پرپولیس تشدد سے چالیس سالہ اظہر ہلاک ورثاء اور اہل علاقہ کا احتجاج ذرائع کے مطابق دائیول کے رہائشی اظہر مجید کو تین دن قبل پولیس تھانہ سوہاوہ نے موٹر سائیکل چوری کے شبہ میں گرفتار کیا جبکہ پولیس نے مبینہ طور پر پچاس ہزار روپے رشوت بھی طلب کی بتایا گیاجمعہ کو شام چار بجے مقتول کا بھائی پولیس تھانہ سوہاوہ میں پیسے دینے آیا تو اسے معلوم ہوا ہے کہ اس کے بھائی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے جسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ لے گئے ہیں مقتول کا بھائی خالد مجید جب ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کے بھائی کا انتقال ہو گیا ہے مقتول کے ورثاء اور اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا ۔جبکہ دوسری طرف جب ایس ایچ ا و تھانہ سوہاوہ چوہدری محمد الیاس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تشدد سے ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت خراب ہونے پر اظہر مجید کو ہسپتال لایا گیا تھا جبکہ ہسپتال میں موجود ڈاکٹر اویس نے بتایا کہ اظہر مجید کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا ۔ذرائع کے مطابق پویس نے بغیر مقدمہ کے تین دن سے اظہر مجید کو حوالات میں رکھا ہوا تھا موت کے بعد بوکھلاہٹ میں کاٹی گئی ایف آئی آر میں دو جون کی بجائے تین جون کی تاریخ ڈال دی گئی اظہر مجید کے انتقال پر اس کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں